Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سعودی عرب: "برج مملکت" کے چاند سے ملاپ کے دلفریب مناظر

سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر فیصل فہد بن زرعہ نے مملکت میں ...
شائع 14 اکتوبر 2020 12:18pm

سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر فیصل فہد بن زرعہ نے مملکت میں خوبصورت مقامات کی تصاویر کے حصول کے عشق میں کچھ ایسے مناظر بھی اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے ہیں جن کی شہرت سات سمندر پار تک پہنچ چکی ہے۔

سعودی فوٹو گرافر بن زرعہ نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو گرافی کا اس کا سفر سنہ 2007ء سے شروع ہوتا ہے۔ اس کی اہلیہ نے اسے ایک بیش قیمت اور قیمتی کیمرہ تحفے میں پیش کیا۔

اس نے اپنے کیمرے سے شہروں کے قدرتی حسن وجمال کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا جسے عوامی سطح پر سراہا گیا۔ اس کی تیار کردہ تصاویر کو سعودی عرب اور دوسرے ملکوں میں ہونے والی تصویری نمائشوں میں بھی پیش کیا گیا۔

بن زرعہ نے کہا کہ الاحسا، تبوک میں کدیسیہ ، بحیرہ احمر، حائل، عسیر فوٹو گرافی اور دلفریب مناظر کے اعتبار سے پسندیدہ علاقے ہیں جہاں سے غیرمعمولی خوبصورت اور جاذب نظر مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

فیصل فہد بن زرعہ نے دارالحکومت الریاض میں واقع 'برج المملکہ' کے چاند کے ملاپ سے تصایر حاصل کیں۔ اس نے مختلف سمتوں، زاویوں اور اوقات میں برک المملکۃ اور چاند کے ملاپ کے 7 مناظر حاصل کیے جنہیں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں بن زرعہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خوبصورت اور قدرتی مناظر کے حوالے سے ان گنت مقامات ہیں۔ تاہم تصویر کے حصول کے لیے فوٹو گرافر کا پیشہ ور ہونا ضروری ہے۔ تصویرکے لیے موقع، مقام، وقت اور تصویرکا زاویہ اہمیت رکھتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div