Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 490,476 ہوگئی، 10,409افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 05 جنوری 2021 09:26am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد490,476ہوگئی جبکہ10,409افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,947 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ90ہزار476ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 19ہزار452ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ41ہزار 393افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں59ہزار729،اسلام آباد میں38ہزار395،بلوچستان میں18ہزار254 ،گلگت بلتستان میں4870اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8383کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید59مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10409ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3623افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4160،خیبرپختونخوا میں 1683،اسلام آباد میں428،بلوچستان میں185اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث229 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ35ہزار707 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,219مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,903افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ44ہزار360مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران35ہزار073کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1947مریضوں میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 68لاکھ84ہزار940افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

پاکستان

new cases

death

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div