Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کوپاکستان کیخلاف 362رنز کی برتری حاصل

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف شکنجہ کس...
شائع 05 جنوری 2021 12:48pm

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف شکنجہ کس دیا، کپتان کین ولیمسن اورہنری نکلزکی ریکارڈ شراکت کی بدولت کیوی ٹیم 362رنزکی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا تیسرا روزکین ولیمسن اورہنری نکلزکےنام رہا،369رنزجوڑ کرپاکستان کیخلاف سب سے بڑی شراکت بنائی،ولیمسن اورنکلزکےسامنےپاکستانی بولرزبےبسی کی تصویربنے رہے۔

ولیمسن نےکیرئیرکی چوتھی ڈبل سنچری داغ دی جبکہ ہنری نکلزنے 157رنزکی شانداراننگزکھیلی اور ڈیرل مچل 102رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ نےپہلی اننگز659رنز6کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئرکرکےپاکستان کیخلاف 362رنزکی برتری حاصل کی۔

دن کے اختتام پرپاکستان نے ایک وکٹ پر8رنزبنائے، اوپنرشان مسعوددوسری اننگزمیں بھی صفرپرآؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی خراب فیلڈنگ

دوسری جانب نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی خراب فیلڈنگ کی انتہا ہی ہوگئی۔

تیسرے روزبھی پاکستانی بولرزفیلڈرزکی غفلت کےسبب وکٹ سےمحروم رہے، آج بھی 5کیچزڈراپ ہوئے، کئی رن آؤٹ چانسزضائع ہوئےجبکہ فیلڈرزنے اضافی رنزبھی دئیے۔

New Zealand

پاکستان

2nd test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div