Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بلاول اور مریم نواز کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے...
شائع 25 فروری 2021 02:07pm

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان جاتی امرا میں ملاقات ہوئی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امراء پہنچے جہاں ان استقبال مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری، پی پی پی وفد، مریم نواز اور دیگر مسلم لیگی قیادت کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل تھے، جب کہ (ن) لیگی قیادت میں احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق شریک تھے۔

PML N

Bilawal Bhutto

Maryam Nawaz

PPP Chairman

Jati Umra

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div