Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کم عمر بیٹے سے گاڑی چلوانے پر علی امین گنڈا پور کی انوکھی منطق

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والا جملہ علی امین گنڈاپور پر فٹ آتا ہے...
شائع 31 مارچ 2021 11:07am

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والا جملہ علی امین گنڈاپور پر فٹ آتا ہے کہ کبھی ان کی گاڑی سے شہد کی بوتلیں برآمد ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور کبھی وہ مریم نواز کی خوبصورتی پر اس طرح تبصرہ کرتے ہیں کہ پورا پنڈال ہی تالیوں سے گونج اٹھتا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بچے کے ساتھ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ معصوم بچہ گاڑی چلا رہا ہے۔

اب اس واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے علی امین گنڈار پور نے کہا کہ گاڑی بھی میری ہے اور بیٹا بھی میرا ہے اور جس زمین میں یہ گاڑی چل رہی ہے وہ زمین بھی میری ہے تو اس کے بعد کوئی آپشن ہی نہیں بچ جاتا کہ بچے کے گاڑی ڈرائیو کرنے والے معاملے پر کوئی آبجیکشن ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو اپنے کم عمر بیٹے سے گاڑی چلوانے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ میری اپنی زمین، میری اپنی گاڑی اور میرا اپنا بیٹا ہے، ٹریفک کے قوانین صرف سڑک، شاہراہ یا موٹروے پر لاگو ہوتے ہیں، اس لیے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

علی امین کی منطق پر سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس موٹر وے ذوالفقار چیمہ بھی حیران رہ گئے اور کہا کہ گاڑی وہی چلا سکتا ہے جس کے پاس لائسنس ہو، وزیر کے انداز سے تکبر چھلکتا ہے۔

Viral Video

Ali Ameen gandapur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div