Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سوشل میڈیا کی عارضی بندش پر معذرت

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا سروسز کی عارضی معطلی سے...
شائع 16 اپريل 2021 08:50pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا سروسز کی عارضی معطلی سے متعلق اہم بیان دیا ۔

شیخ رشید نے کچھ گھنٹے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت کی اور کہا آج جمعہ کی نمازکے بعد احتجاج کی کال تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے سہارے انتشارپھیلانے والوں کوشکست ہوئی ہے ۔ ہم نے انہیں کالعدم قراردے دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ان کے پاسپورٹ بلاک اوربینک اکاؤنٹس بند کریں گے ۔ کسی کوبھی ملک میں دہشتگردی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اس سے پہلے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند کیا گیا تھا جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک ، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا۔

اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا، جن سروسز کو بند کیا گیا ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔

ملک بھر میں 3بجے 4گھنٹے تک بند کئے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بحال شروع ہوگئی۔

Sheikh Rasheed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div