Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سٹریٹ لائٹ پراجیکٹ، گھپلے میں انکوائری کا حکم

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ سٹریٹ لائٹ پراجیکٹ میں...
شائع 17 اپريل 2021 10:20pm

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ سٹریٹ لائٹ پراجیکٹ میں گھپلے کی فوری تحقیقات اور کنٹریکٹر کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی نے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی بھی کیا۔

وزیر اعلی نے اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس میں معیار پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اظہار برہمی کیا۔

عثمان بزدار نے تونسہ میں سٹریٹ لائٹ پراجیکٹ میں گھپلے کی دس دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی، پراجیکٹ میں گھپلا کرنے والے کنٹریکٹر کو بھی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

فورٹ منرو میں واٹر سپلائی سکیم بحال کرنے، کوہ سلیمان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div