Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ایرانی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز میں آتشزدگی، جہاز غرقِ آب

ایرانی نیوی کے ایک بڑے آئل ٹینکر ’’خارگ‘‘ میں اچانک آگ بھڑک...
شائع 03 جون 2021 09:13am

ایرانی نیوی کے ایک بڑے آئل ٹینکر ’’خارگ‘‘ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں جہاز سمندر میں ڈوب گیا۔

آبنائے ہرمز میں غرقِ آب ہونے والے مذکورہ جہاز میں 400 تربیتی اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جانیں بچائیں۔ جنہیں ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ایرانی بحریہ کے جہاز پر لگی آگ پر 20 گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا۔ ریسکیو ٹیم نے بحری جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔

خوفناک آگ نے پلک جھپتے ہی پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور 40 ملین پاؤنڈ مالیت کا جہاز سمندر برد ہوگیا۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خارگ اہلکاروں کی تربیت کے لیے استعمال ہوتا ہے اور حادثے کے وقت جہاز میں 400 اہلکار ٹریننگ میں حصہ لینے کے لیے موجود تھے۔

اس سے قبل گزشتہ برس ملٹری ٹریننگ کے دوران غلطی سے میزائل چل جانے کے باعث 19 ایرانی نیوی اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے اسی طرح 2018 میں بھی ایرانی بحریہ کا جہاز ڈوب گیا تھا۔

Iran

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div