Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاک چین اقتصادی راہداری مقررہ وقت میں مکمل کریں گے، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین...
شائع 07 جولائ 2021 12:02pm

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری مقررہ وقت میں مکمل کریں گے،چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،بیجنگ نے کورونا پر بہترین انداز میں قابو پایا۔

اسلام آبادمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ ہرمشکل وقت میں چین پاکستان کےساتھ کھڑا رہا، مسئلہ کشمیرپرچین نےہمیشہ پاکستان کےمؤقف کی حمایت کی ہے،پاک چین دوستی دونوں ملکوں کےعوام کےدلوں میں پائی جاتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوروناوباء پر چین نےبہترین انداز میں قابو پایا،چین نے پاکستان کو ساڑھے3 ملین ویکسین کی خوراکیں مہیاکیں،پاکستان کا محور خطےمیں معاشی ترقی ہے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری معیشت کی مضبوطی کیلئےضروری ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے،چین میں 30ہزار پاکستانی طلباء زیرتعلیم ہیں۔

china

foreign minister

coronavirus

CPEC

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div