Aaj TV News

BR100 5,026 Decreased By ▼ -17 (-0.34%)
BR30 24,679 Increased By ▲ 77 (0.31%)
KSE100 46,434 Decreased By ▼ -296 (-0.63%)
KSE30 18,593 Decreased By ▼ -154 (-0.82%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,190,136 3,902
DEATHS 26,413 83
Sindh 440,164 Cases
Punjab 406,960 Cases
Balochistan 32,456 Cases
Islamabad 101,550 Cases
KP 165,980 Cases

معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ عقیدہ ختم نبوت پرسیاست چمکاناچاہتےہیں،عمران خان نےپوری دنیامیں ناموس رسالت کےمعاملے کواٹھایا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ عقیدہ ختم نبوت پراپنی مردہ سیاست کوزندہ کرناچاہتےہیں، وزیراعظم پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپرڈھالناچاہتےہیں۔

طاہراشرفی کا کہنا تھ اکہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کرپاکستان میں دہشتگردی کرتارہا، ہم کسی کوبھی ملک میں انتشارپھیلانےنہیں دینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کوافغانستان میں بدترین ہزیمت کاسامنا کرناپڑا، کسی کوقانون ہاتھ میں لینےیامنافرت پھیلانےکی اجازت نہیں دینگے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن واستحکام چاہتےہیں، نہ ہم مداخلت کرتےہیں نہ کسی کومداخلت کی اجازت دیتےہیں، عقیدہ ختم نبوت سےانکاری مسلمان نہیں ہے، عقیدہ ختم نبوت پرسیاست نہ کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت آج بھی ہےاورآئندہ بھی ہوگی، افغانستان کامسئلہ مذاکرات سےہی حل ہوگا۔