Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے...
شائع 05 اکتوبر 2021 11:59am

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ وفاقی حکومت کو پابند بنایا جائے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جلد از جلد انتظامات کیے جائیں۔

سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینے کے لیے نیا قانون بنا رہی ہے۔

ممبر بلوچستان الیکشن کمیشن نے استفسار کیا اس میں کتنا مزید وقت لگے گا۔ جس پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ سیکرٹری وزارت قانون سے رابطہ میں ہوں، 6 ماہ تک بلدیاتی انتخابات ہو جائیں گے۔

ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے آپ نے ایک ماہ کہا تھا اور آج 6 ماہ کی بات کر رہے ہیں۔ اس پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ قانون سازی میں وقت لگتا ہے، وفاقی کابینہ نے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

ممبر بلوچستان الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کو ٹائم لائن دے دیں۔

الیکشن کمیشن ممبر سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق جلد فیصلہ جاری کریگا۔

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ جان بوجھ کر تاخیر نہیں کر رہے، آپ جو بھی ہدایات دینگے وفاقی حکومت تک پہنچا دونگا۔

اسلام آباد

Election commission of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div