Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد:احتساب عدالت میں مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر...
شائع 07 اکتوبر 2021 11:02am

اسلام آباد:احتساب عدالت میں مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

نوری آباد پاور پلانٹ کی آڑ میں مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم سلطان فاروق کورونا وائرس کے باعث پیش نہ ہوسکے۔

عدالت نے کہا کہ آج تو ملزمان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، جس پر وکیل نے بتایا کہ کورونا سے متاثر افراد کو سفر کی اجازت نہیں۔

احتساب عدالت نے فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان کو یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

عمران خان اگلے الیکشن میں کہیں نظر نہیں آ رہے، وزیراعلیٰ سندھ

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان اگلے الیکشن میں کہیں نظر نہیں آ رہے، انتخابات میں سب چیزوں کا حساب کتاب لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس قانون لایا گیا ،3نیب آرڈیننس کی 3مختلف کاپیاں دیکھ چکا ہوں، پارلیمنٹ سب سے محترم اور سپریم ادارہ ہے، بائی پاس نہیں کرنا چاہیئے۔

مراد علی شاہ نے پنڈوارا پیپرز میں نامزد شخصیات سے مستفعیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات قبل از وقت ہوں یا جب بھی ہوں پی ٹی آئی نظر نہیں آتی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزیدکہا کہ ملک میں عوام مہنگائی کا شکار ہیں، عوام کو تکلیف میں ڈال کر مذاق اڑایا جاتا ہے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

money laundering

اسلام آباد

accountability courts

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div