Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان محفوظ ملک ہے، جہاں سرمایہ کاروں کو تحفظ حاصل ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 04 نومبر 2021 10:53am

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، جہاں سرمایہ کاروں کو تحفظ حاصل ہے ،ہمارا یقین ہے کہ صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا۔

انٹرپرینیور آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک میں صنعتی انقلاب کلئےا نمایاں اقدامات اٹھائے، حکومت سازگار کاروباری پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فرایم کر رہی ہے،سابقہ دور میں ڈی انڈسٹرلائزیشن ہو رہی تھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے،جہاں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں اورکاروباروں کو تحفظ حاصل ہے،ہمارا یقین ہے کہ صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا، ملکی معاشی ترقی میں کاروباری اداروں کا اہم کردار ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری بڑھی ہے، کمپنیوں کے منافع میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، صنعتی اور زرعی شعبہ میں انقلابی اقدامات کے باعث لوگوں کی آمدن میں 37 فیصد اضافہ ہوا،آج ہمارا کسان خوشحال ہے۔

Information Minister

پاکستان

اسلام آباد

investment

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div