Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں پرویزخٹک کیخلاف انکوائری روک دی

پشاور:قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق...
شائع 05 نومبر 2021 12:41pm

پشاور:قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کیخلاف انکوائری روک دی۔

مالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیردفاع پرویز خٹک کیخلاف نیب نے انکوائری روک دی۔

احتساب عدالت نے بھی وفاقی وزیر پرویزخٹک کیخلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی ۔

نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کخلایف انکوائری شروع کی تھیں ، نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اورتوسیع دینے کیخلاف انکوائری کررہا تھا۔

مالم جبہ کیس میں ملزمان پر بنیادی طور پر تین الزامات عائد کئے گئے تھے ، جن میں محکمہ جنگلات کی270 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر لیز کا الزام عائد کیا گیا، لیز کی مدت کو 15 سے بڑھا کر 33 سال کرنے جبکہ پراجیکٹ کا ٹھیکہ غیر قانونی بڈنگ کے راستے ایوارڈ کا الزام عائد کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھجوایا تھا ، ایڈیشنل چیف سیکریڑی کے پی کے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اراضی والی سوات نے وفاقی حکومت کے سپرد کی۔

رپورٹ کے مطابق لیز کو 15 سال سے بڑھا کر 33 سال کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کیجانب سے قانونی طور پر دی گئی تھی۔

NAB

KPK

peshawar

Pervez Khattak

inquiry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div