Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

کیا مچل اسٹارک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں؟

سڈنی:آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے انڈین ...
شائع 13 جنوری 2022 10:22am

سڈنی:آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیزن میں مصروفیات کے سبب ممکن ہے کہ دورہ پاکستان کیلئے شرکت مشوک ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سال 2015 کے بعد ایک بار پھر آئی پی ایل کھیلنے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ورلڈکپ کی تیاری ممکن بنائی جاسکے۔

مچل اسٹارک نے کہا کہ میرے پاس دورہ پاکستان اور آئی پی ایل سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئےکچھ دن باقی ہیں، تاہم لیگ کا شیڈول مجھے نہیں معلوم ہے البتہ 6 سال بعد ایونٹ میں شرکت کیلئے بیتاب ہوں۔

آسٹریلیا کے تقریبا ہر فارمیٹ میں نمائندگی کرنے والے مچل اسٹارک نے کہا کہ اگست تک کوئی وقفہ نہیں ہوگا اگر وہ آئی پی ایل میں کھیلنے کا فیصلہ کرتے تو دورہ پاکستان میں دستیابی ناممکن ہوگی۔

ایشز کے اختتام کے بعد کینگروز نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کے میچز کی سیریز میں کھیلتے نظر آئیں گے، جس میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل شامل ہے جبکہ فروری میں سری لنکا کخلا ف 5 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دریں اثنا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے ہی 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پاکستان کے پہلے دورے کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے، جو مارچ اور اپریل 2022 میں ہوگا، اور اس میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل اپریل سے جون کے شروع تک چلے گا اور آسٹریلیا بھی جون اور جولائی میں ٹیسٹ اور محدود اوورز کے دورے کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنے والا ہے۔

sydney

IPL

Pakistan Tour

Mitchell Starc

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div