Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ تھا
شائع 14 جنوری 2022 06:32pm
ہندوستانی کھلاڑی  کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن وکٹ کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔ -اے پی
ہندوستانی کھلاڑی کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن وکٹ کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔ -اے پی

کیگن پیٹرسن کے شاندار 82 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے بھارت کو ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

ٹیسٹ میچ میں کپتان ویرات کوہلی نے 79 رنز بناسکے لیکن ان کا 71 ویں انٹر نیشنل سینچری بنانے کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔

مزید براں بھارت کی ٹیم نے 223 رنز بنا پائی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں سے کگیسو ربادا، 4 اور مارکو جینسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم کرکٹ انفو کے مطابق یہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ تھا۔

اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے باؤلر اپنی بہترین باؤلنگ کے باوجود بہتر کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے۔

لیکن آخری روز کھلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

cricket

South Africa

test match

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div