Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیرسگالی مشن پر تنزانیہ پہنچ گیا

اسلام آباد:پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیرسگالی مشن پر...
شائع 16 جنوری 2022 12:38pm

اسلام آباد:پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیرسگالی مشن پر افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گیا،2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیرسگالی مشن پر تنزانیہ کی بندرگاہ ”دارالسلام“ پہنچ گیا،جہاں پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈرکی عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں،اس دوران باہمی دلچسپی کے اموراور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے دارالسلام میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ میں 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے اس جزبہ خیر سگالی کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ دورے کا مقصد افریقی ممالک کیساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

Pakistan Navy

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div