Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر رل گئے

اسلام آباد:سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں...
شائع 16 جنوری 2022 01:40pm

اسلام آباد:سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں گھنٹوں تاخیر پرمسافر رل گئے ،ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 9754 کے مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا، مسافروں نے جہاز کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا۔

سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں گھنٹوں تاخیرپر مسافر رل گئے ،ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 9754 کے مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا ،مسافروں نے جہاز کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا جبکہ مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کخلایف نعرہ بازی بھی کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث ریاض سے اڑنے والی پرواز دمام اتاری گئی ،کپتان نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پرجہاز کو اسلام آباد لے جانے سے انکار کردیا،جس پر طیارے کا رخ اسلام آباد کے بجائےریاض کی طرف موڑدیا گیا۔

ریاض پہنچنے پر مسافروں نے جہاز کے اندر شورشرابہ کرتے ہوئے جہاز سے اترنے سے انکارکردیا ،صورتحال کشیدہ ہونے پر ریاض ایئرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کو طلب کرکے قابو کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی سیفٹی کیلئے کپتان کا مکمل پرسکون اورآرادہ ہونا ضروری ہے،کپتان اور عملے کے آرام کرنے کے بعد طیارے کے مسافروں کو رات اسلام آباد پہنچا دیا گیا ۔

Saudi Arabia

پاکستان

اسلام آباد

PIA Flight

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div