Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آئی پی ایل سے قبل 13 بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی عائد

ممبئی :بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ان 13 کھلاڑیوں کی فہرست جاری...
شائع 11 فروری 2022 09:10am

ممبئی :بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ان 13 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جن کے باؤلنگ ایکشن یا تو جانچ کے دائرے میں ہیں یا جن پرآئی پی ایل کے 2022 کے سیزن میں گیندبازی پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق ان 13 کھلاڑیوں میں سے 3کھلاڑی منیش پانڈے، کے ایل سریجیت (کرناٹک) اور اشانک جگی (جھارکھنڈ) پر گیندبازی کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

درشن نالکنڈے (ودربھ)، وکی اوستوال (مہاراشٹر)، اپوروا وانکھیڑے (ودربھ)، دھرمیندر سنگھ جڈیجا (سوراشٹر)، سدیپ چٹرجی (بنگال)، روی کمار سمرتھ (کرناٹک)، ارپت گلیریا (ہماچل پردیش)، جئے بستا (اتراکھنڈ)اور عظیم قاضی (مہاراشٹر) مشتبہ بولنگ کیلئے جانچ والی فہرست میں ہیں۔

IPL

BCCI

mumbai

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div