Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے 15 سال، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پربھارتی...
شائع 18 فروری 2022 03:34pm

اسلام آباد: سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پربھارتی ناظم الامور کودفترخارجہ طلب کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخارنے بیان میں کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے سانحے کے متاثرین کوانصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ 15سال گزرنے کے باوجود سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کوانصاف نہ ملنے اوربھارتی حکومت کی بے حسی پرپاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفترخرجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی آلہ کار کے طور پراستعمال کرنا بند کرے،بھارتی حکومت سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں اوراس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

یاد رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 2007 میں دہشت گردی کے واقعےمیں 44 پاکستانی شہریوں سمیت 68 مسافرجاں بحق ہوئے تھے۔

پاکستان

اسلام آباد

protest

Foreign Office spokesman

asim iftikhar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div