Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اب تک یوکرین سے 411 پاکستانی شہریوں کو نکالا جاچکا ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد:پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسے...
شائع 28 فروری 2022 09:39am

اسلام آباد:پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک یوکرین سے 411 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کے 143 شہری اس وقت یوکرین میں بارڈر پر پہنچ چکے ہیں ، اس کے علاوہ 15 پاکستانی لویف اور ترنوپل جبکہ 101 خارکیف سے لویف کے راستے میں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزیدبتایا کہ جن پاکستانی شہریوں کو یوکرین سے نکالا گیا ہے ان میں 358 کو پولینڈ، 22 کو رومانیہ، 3کو ہنگری جبکہ 21 کو پاکستان پہنچا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 6پاکستانی سلواکیہ اور ایک مالدووا پہنچا ہے ۔

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

Tension

ukraine russia war

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div