Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا کا شکار

اسلام آباد: پاکستان کا 24 سال بعد تاریخی دورہ کرنےوالی...
شائع 03 مارچ 2022 09:26am

اسلام آباد: پاکستان کا 24 سال بعد تاریخی دورہ کرنےوالی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فواد احمد نے پیر کو ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کیا تھا ،جہاں اُن کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ وہ 5 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد احمد دو منفی ٹیسٹ اور علامات ختم ہونے کے بعد ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی اور آفیشلز روزمرہ کی بنیاد پر خود ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرتے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی میڈیکل ٹیم بھی روز کووڈ ٹیسٹ کرتی ہے۔

یاد رہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم 27 فروری کو اسلام آباد پہنچی تھی جبکہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد

test series

corona test positive

PAK VS AUS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div