Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بابراعظم، محمدرضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈز مل گئے

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے ایوارڈز پاکستانی...
شائع 20 مارچ 2022 09:11am

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے ایوارڈز پاکستانی کھلاڑیوں کو مل گئے، قومی ٹیم کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کوآئی سی سی کے ایوارڈ ملے ہیں۔

آئی سی سی نے کپتان بابر اعظم کو ایک روزہ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھجوایا جو انہیں مل گیا۔

آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹر آف دی ایئر اور محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھیجا ہے۔

محمد رضوان نے تینوں کو ملنے والے ایوارڈز کی تصاویر شیئر کی جبکہ اس حوالے سے شاہین آفریدی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے نمائندگی کرنے پر یہ ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ایوارڈز ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان ایوارڈز کی وجہ سے ہم مزید اچھی کارکردگی کیلئے متحرک ہوں گے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان کا آئی سی سی ایوارڈ کی ٹرافی ملنے پر شاعرانہ انداز میں تبصرہ کیا ، انہوں نے اپنے پیغام میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی نظم ساقی نامہ کا ایک شعر لکھا۔

محمد رضوان نے لکھا کہ سمجھتا ہے تو راز ہے زندگی ۔۔ فقط ذوق پرواز ہے زندگی۔

اسلام آباد

ICC

mohammad rizwan

Shaheen Shah Afridi

Baber Azam

ICC awards

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div