Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

خیبرپختونخوا میں 21 ماہ بعد پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

آج نیوز کے مطابق ملک میں 15 اور خیبرپختوںخوا میں 21 ماہ بعد شمالی وزیرستان سے پولیو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
شائع 27 اپريل 2022 12:04pm
یونیسیف پاکستان ـــ فوٹو
یونیسیف پاکستان ـــ فوٹو

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے 21 ماہ بعد پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا۔

آج نیوز کے مطابق ملک میں 15 اور خیبرپختونخوا میں 21 ماہ بعد شمالی وزیرستان سے پولیو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے عملے کےمطابق انکاری والدین، جعلی مارکینگ اور محکمہ صحت کے عدم تعاون نے پولیو کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر پانی پھیر دیا۔

خیال رہے کہ نئے کیس کے بعد پولیو وائرس کے مزید پھیلنےکاخدشہ بھی بڑھ گیا ہے

تاہم ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ وائرس کے سدباب کیلئے فوری ہنگامی اقدامات شروع کردئیے ہیں لیکن والدین اور محکمہ صحت کے تعاون کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے۔

علاوہ ازیں کوآرڈینیٹرعبدالباسط کا ماننا ہے کہ وزیرستان جیسے اضلاع سے درست ڈیٹا جمع کرنے کیلئے پولیومہم میں مستقل ورکرز کی بھرتی بھی ناگزیز ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں 15 ماہ بعد پہلے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیوخاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے جب بھی پولیو کیس شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔

پاکستان

North Waziristan

KPK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div