Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نیپرا نے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر 28ارب 90کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔
شائع 27 اپريل 2022 12:40pm

اسلام آباد: بجلی صارفین کیلئےبری خبر آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

سی پی پی اے حکام نے بجلی3روپے15پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست کی گئی تھی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر 28ارب 90کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔

نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکاجائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

نیپرا حکام کے مطابق مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی ، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 35کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، ایل این جی کی قلت کے باعث 34کروڑ روپے سے زائد اور بہتر صلاحیت والے پلانٹس نہ چلانے سے 90لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق بعض پاور پلانٹس کی بندش سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے ۔

nepra

اسلام آباد

electricity

price increase

CPPA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div