Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنسز ڈی لسٹ کردیے

پنجاب اسمبلی کے 25 منحرفین کے خلاف فیصلہ ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا بلکہ اس سے فیصلے سے قبل فریقین کو نوٹسز جاری کیےجائیں گے۔
اپ ڈیٹ 17 مئ 2022 07:27pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز پر فیصلہ ڈٰ لسٹ کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 25 منحرفین کے خلاف فیصلہ ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا بلکہ اس فیصلے سے قبل فریقین کو نوٹسز جاری کیےجائیں گے۔

واضح رہے کہ ای سی پی نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

قبل ازیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کمیشن نے سماعت کی جس میں تحریک انصاف اور منحرف ارکان کے وکلا نے دلائل دیئے تھے۔

پی ٹی آئی وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے موقف اپنایا کہ ووٹ کاسٹ ہوگیا تو اس کا نتیجہ ڈی سیٹنگ ہوگا، پارلیمانی پارٹی نے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، یکم اپریل کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا، منحرف اراکین نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔

منحرف اراکین کے وکیل جاوید ملک نے جواب الجواب میں عمران خان کے دستخط جعلی قراردیتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی اورجواب الجواب میں عمران خان کے دستخط مختلف ہیں، جس سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے، ریکارڈ میں کسی دستاویزات کی اصل کاپی نہیں لگائی گئی، فوٹوکاپی دستاویزات کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ کے امیدوارتھے وہ کیسے ارکان کیخلاف ریفرنسز بھیج سکتے تھے؟

وکیل منحرف اراکین نے ریفرنسز خارج کرنے کی استدعا کی، بعدازاں الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

ECP

اسلام آباد

cheif election commisioner

Sikander Sultan Raja

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div