Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این سی اوسی کی تشکیل نو، نوٹیفکیشن جاری

تمام متعلقہ وزارتیں اور ڈائریکٹوریٹ اپنے کردار اور مقاصد کے مطابق این سی او سی کے آپریشنز میں معاونت کرتے رہیں گے، نوٹیفکیشن
شائع 23 مئ 2022 02:43pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل نو کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے تناظر میں این سی او سی کی تشکیل نو کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ وزارتیں اور ڈائریکٹوریٹ اپنے کردار اور مقاصد کے مطابق این سی او سی کے آپریشنز میں معاونت کرتے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل این سی اوسی امور کی صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کورونا کی نئی اقسام سامنے آنے پر این سی او سی بحال کرنےکا حکم دیا تھا۔

NCOC

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div