Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خاتون کی بدزبانی پر پولیس کانسٹیبل کا صبر و تحمل کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل شہباز اپنے پروفیشنلزم اوراعلٰی ظرفی سے سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا۔
اپ ڈیٹ 27 مئ 2022 02:09pm
پنجاب پولیس ٹوئٹر فوٹو
پنجاب پولیس ٹوئٹر فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل کے صبرو تحمل نے اسے سوشل میڈیا پرہیرو بنا دیا،جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آج نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزادی مارچ میں شریک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ مسلسل نازیبا الفاظ استعمال کرتی رہی لیکن پولیس کانسٹیبل شہبازنے خاتون کو پلٹ کرجواب نہیں دیا۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل شہباز اپنے پروفیشنلزم اوراعلٰی ظرفی سے سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا۔

سیالکوٹ پولیس کے کانسٹیبل شہباز تحمل سے خاتون کی بد زبانی سنتا رہا اور خاتون کے احترام میں ایک لفظ بھی نہ کہا، جس پر راولپنڈی پولیس کے افسران نے کانسٹیبل کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے علاوہ کانسٹیبل شہباز نے واقعے کے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں خاتون کی بد زبانی کی ساری تفصیل بتا دی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی لانگ مارچ کے دوران امن و عامہ کیلئے بہترین انتظامات پر پولیس کارکردگی کو سراہا۔

اسلام آباد

Punjab police

azadi march

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div