Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24سال مکمل

آج کے دن پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔
اپ ڈیٹ 28 مئ 2022 03:07pm
انٹرنیٹ ـــ  فائل فوٹو
انٹرنیٹ ـــ فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت بنے 24 سال مکمل ہونے پرملک بھرمیں آج یوم تکبیر منایا جارہا ہے۔

آج نیوز کے مطابق 24 برس قبل آج کے دن پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔

دریں اثنا 28 مئی سنہ 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کےعلاقےچاغی میں دھماکوں کے ذریعے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا۔

واضح رہے کہ ان ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تاہم اسی دن کو "یوم تکبیر" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

یوم تکبیر: قوم نے پاکستان کے دفاع کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردی پریس ریلیز میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے تجربوں نے نہ صرف پاکستانی قوم کے پاکستان کی علاقائی سالمیت، آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا بلکہ جنوبی ایشیا میں تزویراتی توازن کو برقرار رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے ماحول کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی شکل میں جارحیت یا مہم جوئی کو روکنے کی اپنی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے۔

مزید کہا کہ پاکستان جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں اپنے بین الاقوامی تعاون کو مزید وسعت دینے اور جوہری ریگولیٹری معاملات سمیت دیگر ممالک کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کرنے کا منتظر ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div