Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

‘پاکستان 22 کروڑ عوام کا ملک ہے یا جانوروں کا کہ تجربات کرتے رہو گے’

مریم نواز نے کہا کہ "سپریم کورٹ کو غیرجانبدار رہنا ہوگا۔"
شائع 28 مئ 2022 09:36pm
تصویر: سکرین گریب
تصویر: سکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے لیڈر عمران خان کا دوسرا لانگ مارچ بھی بری طرح فیل ہوگیا۔

بہاولپور میں ہفتے کو عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “آج یہ سپریم کورٹ میں درخواستیں لیکر چلا گیا۔ عدالتوں کا کیا یہ کام رہ گیا کہ جہاں عمران خان فیل ہوجائے وہاں اسکی مدد کریں۔”

انہوں نے کہا “جو انقلاب یہ بذریعہ سپریم کورٹ لانا چاہتا ہے عوام اسے بھی ناکام بنادیں گے۔ سپریم کورٹ سے ادب سے کہتی ہوں۔ اس انتشاری اور فتنے سے دور رہیں۔”

عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “سپریم کورٹ کو غیرجانبدار رہنا ہوگا۔”

مریم نواز کا مزید کہنا تھا “بدترین ناکامی کے بعد کہتا ہے میری تیاری نہیں تھی۔ بندے لانے کی تمہاری تیاری نہیں تھی، آگ لگانے کی پوری تیاری تھی۔ پاکستان 22 کروڑ عوام کا ملک ہے یا جانوروں کا جن پر تم تجربات کرتے رہو گے۔”

پاکستان

Maryam Nawaz

Pakistan Muslim League Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div