Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

حکومت ثابت کرے گی کہ وہ عوام کی بھلائی کیلئے کام کرتی ہے: مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے پیٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا، جس کی قومی خزانے میں کوئی گنجائش نہیں تھی۔
شائع 03 جون 2022 01:38pm
عمران خان نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے پیٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا__ وزیر خزانہ
عمران خان نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے پیٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا__ وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی اور ثابت کرے گی کہ وہ عوام کی بھلائی کیلئے کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “آئندہ بجٹ 2022-23 غریب عوام اور چھوٹے تاجروں کی بہتر زندگی پر توجہ مرکوز کرے گا کیونکہ حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی”۔

مفتاح اسماعیل نے پی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب لوگوں کو انتہائی غربت سے نکالنے کیلئے راستے تلاش کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجودہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے کیونکہ اس نے عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ نہیں دی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی اور ثابت کرے گی کہ وہ عوام کی بھلائی کے لیے کام کرتی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں ملک کے کم آمدنی والے افراد پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کیلئے ماہانہ 28 ارب روپے کے نئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے پیٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا جس کی قومی خزانے میں کوئی گنجائش نہیں تھی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے تمام اہم اقدامات کر رہی ہے۔

pakistan economy

اسلام آباد

Miftah Ismail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div