Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں بجلی کا بحران پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے: مریم اورنگزیب

آج پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کی خواتین ارکان تماشا کرکے دروازے پر چڑھ گئیں جب کہ انہیں پارلیمنٹ میں داخلے سے نہیں روکا گیا تھا
شائع 09 جون 2022 08:18pm
بیروزگاری عمران خان کی دی ہوئی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی
بیروزگاری عمران خان کی دی ہوئی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وجہ سے ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی میں ملک پر سیاسی انتقام مسلط تھا، آج بھی پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے تماشا کیا اور دروازے پر چڑھ گئیں جب کہ انہیں پارلیمنٹ میں داخلے سے نہیں روکا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کے بعد بھی یہ لوگ تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں، پارلیمنٹ کے باہر تماشا کرنے والی خواتین بنی گالہ جاکر اپنے لیڈر سے جواب طلب کریں کیونکہ مہنگائی اور بیروزگاری عمران خان کی دی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےایک ماہ میں آٹا اورچینی سستی کی، وہ حکمت عملی سے فیصلے کر رہے ہیں، ملک میں بجلی کا بحران پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے۔

pti

اسلام آباد

National Assembly

Maryam Aurangzeb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div