Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے ہرا دیا

میچ کی دوسری اننگز میں مہمان ٹیم 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 32.2 اوورز میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی
اپ ڈیٹ 10 جون 2022 11:50pm
جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ فوٹو — آئی سی سی
جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ فوٹو — آئی سی سی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان ہر ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 276 رنز کا ہدف دیا۔

پہلی اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 77، امام الحق 72 اور شاداب خان 22 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ بولنگ میں ویسٹ انڈیز گیند بازوں میں اکیل حسین تین، الزاری جوزف اور انڈرسن فلپ دو دو شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

میچ کی دوسری اننگز میں مہمان ٹیم 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 32.2 اوورز میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمارح بروکس 42، کائل میئر 33 اور نکولس پوران 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بولنگ میں پاکستان کے محمد نواز چار، محمد وسیم تین اور شاداب خان دو جب کہ شاہین آفریدی ایک کھلاڑی کو پویلیئن بھیجنے میں کامیاب رہے۔

اس کے علاوہ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1.90 فی اوور کی اوسط سے 10 اوورز میں 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 جون بروز اتوار کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں جس میں بیٹرز اور بولرز نے اچھا پرفارم کیا۔

بابراعظم نے کہا کہ دوسرے میچ کیلئے حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شسکت دی تھی۔

babar azam

پاکستان

TOSS

West Indies

odi series

Pak Vs Wi

multan cricket stadium

nicholas pooran

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div