Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل سے نواز دیا گیا

ملاقات میں پاک سعودی فوجی تعلقات اور تعاون کے دیگر شعبوں کا جائزہ لیا گیا
اپ ڈیٹ 26 جون 2022 12:57pm
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو شاہ عبدالعزیز کا آرڈر عطا کیا، تصویر: ایس پی اے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو شاہ عبدالعزیز کا آرڈر عطا کیا، تصویر: ایس پی اے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں پاکستان کے فوجی سربراہ کا استقبال کیا، تصویر: ایس پی اے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں پاکستان کے فوجی سربراہ کا استقبال کیا، تصویر: ایس پی اے

جدہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔

عرب میڈیا نے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے فرماں رواں شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق جنرل باجوہ کی سعودی اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں کوششوں کو سراہا گیا تاہم جنرل قمر جاوید باجوہ ہفتے کے روز ایک دورے کیلئے مملکت میں تھے۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ سعودی ولی عہد اور جنرل باجوہ نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، خاص طور پر فوجی شعبوں میں اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ ان کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا“۔

اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سمیت سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی اور دونوں ممالک کے کئی سینئر حکام موجود تھے۔

Saudi Arabia

پاکستان

Mohammed bin Salman

General Qamar Javed Bajwa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div