Aaj News

این سی او سی نے دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

این سی اوسی نے کہا کہ تمام مسافر کورونا سے بچنے کےلئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں
شائع 27 جون 2022 01:54pm
<p>تصویر: رضوان تبسم/ اے ایف پی</p>

تصویر: رضوان تبسم/ اے ایف پی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے باعث این سی اوسی نے تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی ہے۔

این سی اوسی نے واضح کیا کہ کہا کہ تمام مسافر کورونا سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق اور382 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کئے گئے۔

تاہم مذکورہ ٹیسٹ میں سے 382 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان

Face Mask

corona

Comments are closed on this story.

مقبول ترین