Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سازش کے تحت آئی ہے، موجودہ...
شائع 28 جون 2022 05:38pm
اسلام آباد: عمران خان نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: عمران خان نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سازش کے تحت آئی ہے، موجودہ حکومت نےعوام کیلئے صرف مشکلات پیدا کی ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے آپ کو این آراو ٹو دیا، اپنی کرپشن بچانے کیلئے انہوں نے اداروں کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پرہیں، پاکستان میں 2 خاندانوں نے 30 سال حکمرانی کی ہے، 30 سال کرپشن کرنے والوں نے صرف خود کو این آراو دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کردیا ہے، ہمارے دور میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں تھی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج ان کے پاس کوئلے اور ایل این جی کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مہنگائی کم کرنے آئے تھے، سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح خریدا جاتا ہے۔

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div