Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

ملک میں کل سے مون سون بارشوں کا آغاز، الرٹ جاری

ملک کے بیشترعلاقوں میں کل سے مون سون بارشوں کی انٹری ہوگی، صرف بالائی علاقوں میں نہیں بلکہ کراچی میں بھی بادل جم کربرسیں گے ۔
شائع 29 جون 2022 12:40pm
محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے الرٹ  جاری کردیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔ نوائے وقت
محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔ نوائے وقت

اسلام آباد: ملک میں کل (30جون) سے مون سون بارشوں کا آغاز ہو رہا ہے، آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ برسات ہوگی، محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی، ملک کے بیشترعلاقوں میں کل سے مون سون بارشوں کی انٹری ہوگی، صرف بالائی علاقوں میں نہیں بلکہ کراچی میں بھی بادل جم کربرسیں گے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں30 جون سے مون سون کا سلسلہ شروع ہورہا ہے ،کل سے 5 جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں برسات متوقع ہے،بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 4 جولائی تک اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے جبکہ 3 سے 5 جولائی تک کراچی اورحیدرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، برسات سے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جبکہ کشمیر،گلیات اورمری میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے کا اندیشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے بھی وفاقی، صوبائی حکومتوں اور ماتحت متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس کی پیشگی موجودگی یقینی بنائی جائے ،سیاح غیرضروری نقل وحرکت سے گریز کریں ۔

اسلام آباد

Met Office

Rain

rain preduction

cloudy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div