Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

گستاخانہ بیان پر بھارتی سپریم کورٹ نوپور شرما پر برس پڑی، معافی مانگنے کا حکم

سپریم کورٹ نے نوپورشرما کو اُدے پور میں ہندو درزی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا اور کہا نوپور شرما نے پورے ملک کو آگ میں جھونک دیا۔
شائع 01 جولائ 2022 01:56pm
ملک میں جو کچھ ہورہا ہے نوپور شرما اس کی ذمہ دارہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ملک میں جو کچھ ہورہا ہے نوپور شرما اس کی ذمہ دارہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نئی دہلی : گستاخانہ بیان پربھارتی سپریم کورٹ سابق بھارتی جنتا پارٹی (بی جےپی) رہنماء نوپور شرما پربرس پڑی، عدالت نے معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے نوپورشرما کو اُدے پور میں ہندو درزی کے قتل کا ذمہ داربھی ٹھہرادیا اور کہا کہ ہم نے اس بحث کو دیکھا کہ انہیں کس طرح اکسایا گیا تھا، جس طرح سے نوپور شرما نے یہ سب کہا یہ شرمناک ہے، نوپور شرما کو پورے ملک سےمعافی مانگنی چاہیئے، نوپورشرما نے پورے ملک کو آگ میں جھونک دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ نوپور شرما کو خطرات کا سامنا ہے یا وہ سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن گئی ہیں؟

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ نوپور شرما کے بیان نے شدت پسند جذبات کو بھڑکا دیا ہے، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے نوپور شرما اس کی ذمہ دارہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نوپورشرما کو اب مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونا چاہیے، اگر وہ کسی پارٹی کی ترجمان ہیں تو انہیں کچھ بھی کہنے کا حق نہیں ہے۔

New Delhi

BJP

Nupur Sharma

indian supreme court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div