Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا پھر سے سر اٹھانے لگا، مزید 650 نئے کیسز رپورٹ، 2 مریض جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار 755 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.88 ریکارڈ کی گئی، قومی ادارہ صحت
شائع 03 جولائ 2022 10:40am
کورونا وائرس کی شدت میں پھر اضافہ ہونے لگا۔

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا، گزشتہ ایک روز کے دوران مزید 650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 مریض جاں بحق ہوگئے، ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.88 ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 755 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 650 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

سب سے زیادہ کراچی میں 430، لاہور میں 51، اسلام آباد میں 42، راولپنڈی میں 21 اور پشاور میں 11 کیسز رپوٹ ہوئے، اس وقت زیر علاج مریضوں میں سے 138 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.88 ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ صوابی میں 42.86، کراچی میں 21.39 ، مظفر آباد میں 6.98، ایبٹ آباد میں 3.70 اور پشاور میں 2.99 رپورٹ ہوئی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں 2.87، اسلام آبادمیں2.53، نوشہرہ میں 2.33، لاہور میں 2.17، راولپنڈی میں 1.87، گوجرانوالہ میں 1.52، گجرات میں 1.32 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 1.14 رہی۔

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

NIH

corona test positive

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div