Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

وزیراعظم اور صدر کا بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

ژوب حادثے میں زخمی افراد کے علاج میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، شہبازشریف
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2022 12:39pm
ژوب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ژوب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت عارف علوی نے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس اور رنج کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ژوب حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ژوب حادثے میں زخمی افراد کے علاج میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

صدر مملکت کا ژوب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت عارف علوی نے ژوب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے بلنددرجات کی دعا کی۔

صدر عارف علوی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا بس حادثے پر افسوس کا اظہار

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو بھرپور امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا بھی ژوب حادثےمیں ہلاکتوں پراظہار افسوس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی ژوب حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

cm punjab

اسلام آباد

condemns

bus accident

Hamza Shehbaz

PM Shehbaz Sharif

Zhob

cm balochistan