Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

رنویر سنگھ اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کی مادری زبان بچوں کے لیے سیکھنا چاہتی ہیں

کونکانی انڈین ریاست گوا کی سرکاری زبان ہے اور ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی بولی جاتی ہے
شائع 05 جولائ 2022 05:46pm
دیپیکا کا کہنا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں رنویر کے اس فیصلے پر بہت خوشی ہوئی تھی۔ تصویر: انسٹاگرام
دیپیکا کا کہنا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں رنویر کے اس فیصلے پر بہت خوشی ہوئی تھی۔ تصویر: انسٹاگرام

بالی ووڈ کے سٹار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ہونے والے اپنے بچوں کے لیے اپنی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کی مادری زبان کونکانی سیکھیں گے۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس کی وجہ بتائی اور کہا کہ وہ یہ زبان اس لیے سیکھنا چاہتے ہیں کہ کل کو اگر ان کے بچے ہوئے تو وہ نہیں چاہتے کہ دیپیکا ان سے رنویر کے بارے میں بات کریں لیکن انہیں سمجھ ہی نہیں آئے کہ ان سے متعلق کیا کہا جارہا ہے۔

اس پر دیپیکا کا کہنا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں رنویر کے اس فیصلے پر بہت خوشی ہوئی تھی لیکن اس وقت تک انہیں اپنے شوہر کے کونکانی زبان سیکھنے کے مقصد کا علم نہیں تھا۔

بریٹینیکا نامی انسائکلوپیڈیا کے مطابق کونکانی انڈو آرین زبان ہے جس کے بولنے والوں کی تعداد تقریباً 25 لاکھ ہے۔

یہ زبان زیادہ تر انڈیا کے وسطی مغربی ساحل ک علاقوں میں بولی جاتی ہے اور یہ ریاست گوا کی سرکاری زبان ہے۔

اس زبان کا تعلق جنوب مغربی ریاست کرناٹک سے بھی ہے اور یہ زیاست مہاراشٹر کے مغربی ساحل کے قریب واقع علاقوں میں بھی بولی جاتی ہے۔

کونکانی بولنے والے مراٹھی زبان بولنے والے کے قریب رہتے ہیں اس لیے دونوں زبانوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ تاہم کونکانی زبان مراٹھی سے پہلے دریافت کی گئی تھی۔

Bollywood

Bollywood stars

Ranveer Singh

Deepika Padukone

Konkani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div