Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے، وزیراعظم

عمران نیازی ریاستی اداروں پر بار بار شرمناک حملے کر رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، شہبازشریف
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2022 01:28pm
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، شہباز شریف
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ طویل عرصے سے التواء کے شکار پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی ریاستی اداروں پر بار بار شرمناک حملے کر رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان کو دی گئی آزادی سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

یومِ الحاقِ پاکستان،کشمیریوں کی جدوجہد جاری رکھنے کےعہد کی تجدید ہے، شہباز شریف

دوسری جانب دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہےہیں، یہ دن منانے کا مقصد اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اورپاکستان سے الحاق تک اس کی جدوجہد جاری رہے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان، کشمیریوں کے پاکستان سے الحاق کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کےعہد کی تجدید ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی ریاستی مظالم اس مزاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

PMLN

ECP

اسلام آباد

pti foreign funding case

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div