Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہوگئیں۔
شائع 20 جولائ 2022 09:39am
این ڈی ایم اے نے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔

اسلام آباد: ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہوگئیں، ایک ہفتے تک مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔

پنجاب اور سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے نئی ایڈوائزری جاری کردی، جس میں متعلقہ محکموں کو عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش

دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

وفاقی دارالحکومت میں رات گئے اچانک بادل برس پڑے، بارش ہونے کے باعث موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مون سون سسٹم ايکٹيو رہے گا، مون سون ہواؤں کا سلسلہ 26 جولائى تک جارى رہے گا، 20 سے 26 جولائی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 21 سے 26 جولائی کے دوران بنوں، لکی مروت، ساہیوال، ڈی آئی خان، اوکاڑہ، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ملتان میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ 22 سے 26 جولائی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، بولان، سبی، قلات اور خضدار میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زير آب آنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد

Met Office

NDMA

cloudy weather

monsoon rains

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div