کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

کے پی ایل کا دوسرا یڈیشن 13 سے 26 اگست تک مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
شائع 02 اگست 2022 01:52pm
کے پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں 7 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کے پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں 7 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مظفرآباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

کشمیر پریمیئرلیگ کی انتظامیہ کے مطابق کے پی ایل کا دوسرا یڈیشن 13 سے 26 اگست تک مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

کے پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں 7 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جس میں مجموعی طور پر 25 میچز کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی ٹاکرا دفاعی چیمپئن راولا کوٹ ہاکس اورجموں جانباز کے درمیان کھیلا جائےگا۔

کوالیفائر اور پہلا ایلیمنیٹر 24 اگست، دوسرا ایلیمنیٹر 25 اگست جبکہ فائنل 26 اگست کو شیڈول ہے۔