Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

بالی ووڈ کے تینوں خانز کی ہیروئن نہیں بن سکتی، جھانوی کپور

جھانوی کپورنے کہا ہر کوئی ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے
شائع 03 اگست 2022 10:53am
جھانوی کپور/فائل تصویر
جھانوی کپور/فائل تصویر

بھارتی مقبول اداکارہ مرحوم سِری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپورنے کہا کہ وہ بالی ووڈ خانز کے ساتھ کرنا چاہتی ہیں مگر وہ ان کی ہیروئن نہیں بن سکتیں۔

حال ہی میں بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویومیں ان سے کچھ سوالات پوچھے گئے کہ وہ کن فلمی ستاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ شاہ رخ خان، عامر خان یا سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی؟

جھانوی کپورنے جواب دیا کہ ‘وہ بڑے اسٹار ہیں اور ہر کوئی ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا تھوڑا سا عجیب ہوگا اگرمیں ان کے ساتھ کام کروں گی لیکن میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔

بعدازاں جب جھانوی سے پوچھا گیا کہ کون سے سپراسٹارہیں جس کےساتھ وہ اسکرین کے ساتھ اچھی لگیں گی، توانہوں نے اداکار نے ورون دھون اوررنبیر کپور کا نام لیا۔

خیال رہے کہ جھانوری کپورکی عمر21 برس تھی جب ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div