Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کامن ویلتھ گیمز ویمن ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 44 رنز سے شکست

قومی ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا سکی جس کے تحت پاکستان ویمن ٹیم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کیا
شائع 03 اگست 2022 07:49pm
گزشتہ میچز میں  باربادوس اور بھارت شکست دے چکے ہیں۔ فوٹو — آئی سی سی
گزشتہ میچز میں باربادوس اور بھارت شکست دے چکے ہیں۔ فوٹو — آئی سی سی

برمنگھم میں کھیلے گئے کامن ویلتھ گیمز ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا سے ہار کر ایونٹ میں شکستوں کی ہیٹرک مکمل کرلی۔

ایجبسٹن اسٹیڈیم میں گروپ اسٹیج کے مقابلے میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

پہلی اننگ میں آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ میں ناقابلِ شکست تاہلیہ میگ گراتھ 78 اور بیتھ مونی 70 رنز اسکور کرکے نمایاں رہی جب کہ بولنگ میں سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا سکی جس کے تحت پاکستان ویمن ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کیا۔

دوسری اننگز میں پاکستان سے فاطمہ ثنا ناقابلِ شکست 35، کپتان بسمہ معروف اور عمیمہ سہیل 23، 23 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔ بولنگ میں آسٹریلوی ٹیم کی تاہلیہ میگ گراتھ 3 جب کہ الانا کنگ اور ڈارسی براؤن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو ایونٹ کے گزشتہ میچز میں باربادوس اور بھارت شکست دے چکے ہیں۔

Pakistan Cricket Team

Australia

Commonwealth Games

women's sports

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div