Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

13 اگست کو اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا، عمران خان

مجرموں کے گروہ کی شکل میں پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے۔، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 07 اگست 2022 04:52pm
مجرموں کے گروہ کی شکل میں پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مجرموں کے گروہ کی شکل میں پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے امام حسین کی مدد کو نہ نکلے، مجرموں کے گروہ کی شکل میں پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہنا تھاکہ یہ جانتے ہوئے کہ ہمارے نبی پاک ﷺ کے نواسے راہِ حق پر تھے، کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، مجرموں کے سربراہ اقتدار گروہ، جسے تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور ان کے سرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت) کے نرغے میں ہے، کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سرجھکائیں گے، یا ہم بحثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ 13 اگست کو میں اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں پاکستان کی سب سے بڑی چوٹی “کےٹو” پہاڑ کی چوٹی کے فضائی مناظر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کر دیئے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر کتنے لوگوں کو یہ احساس ہے کہ ہم دنیا کی ایک متنوع ترین دھرتی پر رہتے ہیں جو 12 موسمیاتی زونز کی حامل ہے۔

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

imam hussain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div