کامن ویلتھ گیمز: اختتامی تقریب میں شاندار آتشبازی، فنکاروں کی پرفارمنس
بائیسویں کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔
برمنگھم میں اختتامی تقریب کو30 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا، پاکستان نے دو گولڈ اور مجموعی طور پر آٹھ میڈلز کے ساتھ اٹھارویں پوزیشن حاصل کی۔
گیمز کی اختتامی تقریب الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ہوئی ، فنکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا، کھلاڑی مارچ پاسٹ کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے پاکستانی دستے کے پرچم بردار ریسلر زمان انور تھے۔
کامن ویلتھ گیمز کا پرچم 2026 کے میزبان آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے حکام کے حوالے کیا گیا، پرنس ایڈورڈ نے گیمز کے اختتام کا اعلان کیا۔
12 روز تک جاری رہنے والے گیمز میں 72 ممالک کے پانچ ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
آسٹریلیا نے 66 گولڈ اور مجموعی طور پر 178 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
میزبان انگلینڈ کا 57 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرا اور کینیڈا کا تیسرا نمبر رہا۔ تقریب کے آخر میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔