Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی جاری

60 ہزار متاثرین کی رہائش کے لیے خیمے، مچھردانیاں اورکمبل مہیا کئے گئے ہیں، این ڈی ایم اے
شائع 11 اگست 2022 11:15am
40 ہزار سے زائد افراد میں خوراک (راشن پیکس ) تقسیم کئے گئے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
40 ہزار سے زائد افراد میں خوراک (راشن پیکس ) تقسیم کئے گئے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، 40 ہزار سے زائد افراد میں خوراک (راشن پیکس ) تقسیم کئے گئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 60 ہزار متاثرین کی رہائش کے لیے خیمے، مچھردانیاں اورکمبل مہیا کئے گئے، نکاسی آب کے لیے 117 ڈی واٹرنگ پمپس فراہم کئے گئے ہیں۔

این ڈی ایم کے مطابق سب سے زیادہ امداد بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کے لیے دی گئیں۔

ہنگامی امداد میں بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 60 ہزار لیٹر پینے کا پانی بھی مہیا کیا گیا جبکہ دیگر امدادی سامان میں کچن سیٹ، حفظانِ صحت کٹس اور کیمیکل سپرے مشینز بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد

NDMA

Balochistan flood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div