شہباز گل نے جو کہا، وہ نہیں کہنا چاہیے تھا: خواجہ آصف

ہمیں ریاستی اداروں کا تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
شائع 11 اگست 2022 03:44pm
وزیر دفاع خواجہ آصف (فوٹو: فائل)
وزیر دفاع خواجہ آصف (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاسی لڑائی کسی اورحدود میں لیکر نہیں جانا چاہے، شہباز گل نے جو اداروں سے متعلق کہا، وہ نہیں کہنا چاہیے تھا۔

بغاوت کے مقدمےمیں نامزد پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے حالیہ بیان پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں کو اپنی لڑائی اپنے محاذ پر رکھنی چاہیے ،سنا ہے اب شہباز گل نے کہا ہے کہ ادارے میری جان ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے مشکلات کا سامناکررہے ہی ںاور سیاسی جماعتوں میں مصالحت کا کردار ادا کررہے ہیں۔

سیاسی جماعتوں میں مصالحتی کردار سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

خواجہ آصف نے طالبان سے متعلق کہا کہ طالبان کے معاملے پر افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔۔پرویزمشرف کے دور خاتمے کو 14 سال ہوچکے ہیں، پرویز مشرف کے جانے کے بعد یہ چیز رول بیک ہوئی ہے۔